مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور امدادی اشیاء کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
اولمرٹ نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے عوام کی تمام ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرے۔
انہوں نے موجودہ عسکری حکمت عملی کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائیاں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی کوئی مدد نہیں دے سکتیں۔ ہمیں جنگ روکنی ہوگی۔ یرغمالیوں کی واپسی کا یہی واحد اور ممکن راہ حل ہے۔
آپ کا تبصرہ