مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق اسرائيلي اخبار ہاآرٹص نے " آري شاويٹ " كے قلم سے ايك تجزے ميں لكھا ہے كہ اخبار نويسوں نے اولمرٹ كو وزير اعظم بنايا تھا اور اب اخبار نويس ان سے مستعفي ہونے كا مطالبہ كررہے ہيں اخبار نے لكھا ہے كہ ممكن ہے فرانس كي مجوزہ قرارداد منظور ہوجائے اور اولمرٹ اس كو بغير كسي قيد و شرط كے قبول بھي كرليں اور حزب اللہ كے مطالبات كو بھي تسليم كرليں ليكن ايك چيز واضح ہوني چاہيے اور وہ يہ كہ جس جنگ كو اولمرٹ نے خود شروع كيا تھا اور اس ميں كامياب ہونے كا اسرائيلي عوام سے وعدہ كيا تھا اب اگر وہ اس جنگ سے فرار اختيار كريں تو پھر وہ وزارت عظمي كي مسند پر باقي نہيں رہ سكتے ہيں تجزيہ نگار نے لكھا ہے كہ 120 اسرائيليوں كو قبر ميں سلا كر اور ہزاروں اسرائيليوں كو ايك مہينے تك پناہگاہوں ميں ركھ كر پھر اولمرٹ يہ كہيں كہ ميں نے اشتباہ كيا تو يہ قابل قبول نہيں ہے تجزيہ نگار نے لكھا ہے كہ اولمرٹ نے گذشتہ مہينے اشتباہ كر كے جنگ كا آغاز كرديا اور فوج كے كہنے پر مسلسل اشتباہ كررہا ہے اور اسرائيلي فوج نے زميني حملوں ميں ذلت آميز شكست كھائي ہے جس كا كبھي اسرائيلي عوام نےتصور بھي نہيں كيا تھا تجزيہ نگار كے مطابق اسرائيلي وزير اعظم كو فوجي محاذ پر زبردست شكست ہوئي ہے اور سفارتي محاذ پر بھي اسے شكست سے دو چار ہونا پڑے گا اورجنگ جيتنے كا سہرا سيد حسن نصر اللہ كے سر ہوگا اور اس صورت ميں اسرائيل كو ايك نئے وزير اعظم كي ضرورت ہوگي
اخبار ہاآرٹض
اسرائيلي اخبار ہاآرٹض نے اسرائيلي وزير اعظم سے مستعفي ہونے كا مطالبہ كيا ہے
اسرائيلي اخبار ہاآرٹض نے اسرائيلي فوجيوں كي پے در پے شكست كے بعد اسرائيلي وزير اعظم اولمرٹ كو مشورہ ديا ہے كہ وہ وزارت عظمي كے عہدے سے مستعفي ہوجائيں
News ID 365428
آپ کا تبصرہ