13 مئی، 2025، 1:06 PM

اسرائیلی فوج نے مزید 49 فلسطینی شہید کردیے

اسرائیلی فوج نے مزید 49 فلسطینی شہید کردیے

اسرائیل نے غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں صحافی سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 49 فلسطینی شہید کردیے جس میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے النصر اسپتال پر بھی حملہ کیا، اسرائیل نے اسپتال میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہونے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ دنیا غزہ میں قحط کے اعلان کا انتظار نہ کرے، خوراک کی کمی اور بنیادی ضروریات نہ ملنے سے فلسطینیوں کی اموات شروع ہو چکی ہیں۔

News ID 1932633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • زاکر حسین PK 16:08 - 2025/05/13
      0 0
      اگر میں پاکستان کا ارمی چیف آف سٹاپ ہوتا تو اب اسرائیل دنیا کے نقش سے ختم ہوا لیکن کاش ایک بندہ ہو کچھ بھی نہیں کر سکتا مردہ بہت اسرائیل مردہ بہت