23 اپریل، 2025، 10:29 AM

انصار اللہ کا امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعوی

انصار اللہ کا امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعوی

یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ نے امریکی جدید ترین جاسوس ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ نے ایک اور جدید ترین امریکی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون MQ-9 کو صوبہ حجہ کی فضائی حدود میں کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کی جارحیت کے جواب میں انصار اللہ نے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں "ٹرومن" اور "وِنسن" کے خلاف دو بڑی فوجی کارروائیاں بھی انجام دی ہیں۔

تاحال امریکی سینٹرل کمانڈ نے ان حملوں یا دعووں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

News ID 1932102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha