مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی خبررساں ایجنسی قومی آواز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہوگا، اس سے قبل وہ 2016 اور 2019 سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔
میڈیا کے مطابق، وزیر اعظم مودی کے دورے کے پہلے دن ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان کم از کم چھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ان معاہدوں میں توانائی، خلا، صحت، سائنس، ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی جیسے شعبے شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، کچھ دیگر معاہدوں پر بھی گفت و شنید جاری ہے جنہیں جلد ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
وزیر اعظم مودی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران حج امور، خاص طور پر ہندوستانی حجاج کے کوٹے میں اضافے کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
آپ کا تبصرہ