30 مارچ، 2025، 1:27 PM

غزہ میں صہیونی حکومت کے تازہ حملے، مزید 24 فلسطینی شہید

غزہ میں صہیونی حکومت کے تازہ حملے، مزید 24 فلسطینی شہید

قابض صہیونی افواج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے دوران مزید 24 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی فوج کی تازہ ترین جارحیت کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید ہوئے ہیں۔

الجزیرہ غزہ کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی افواج کے فضائی حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 شہداء کے اجساد خاکی اسپتالوں میں لائے گئے جبکہ 70 زخمیوں کو بھی علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے شروع ہونے والی صہیونی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 921 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 2,054 ہوچکی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے نقصانات کو شامل کرنے کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی حملوں میں اب تک 50,277 فلسطینی شہید جبکہ 114,095 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1931496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha