مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومتی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا عمل ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے موصولہ خط کا جواب تیار کر کے حوالے کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا عمل ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے اور سفارتی عمل جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ