مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کے کمانڈر جنرل پاکپور نے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور تازہ ترین صورتحال اور وہاں تعیینات یونٹس کی جنگی و دفاعی تیاریوں کا قریب سے جائزہ لیا۔
انہوں نے ماہ رمضان کی عبادات کی قبولیت اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سپاہ کے مجاہدین کی چوکس نگرانی، بلند حوصلے اور شب و روز کی محنت کو سراہا۔
جنرل پاکپور نے اس موقع پر کہا کہ الحمدللہ ہمارے مجاہدین مکمل ہوشیاری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور اسلام و انقلاب کی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔
سپاہ پاسداران کی زمینی فوج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ہمارے جوان مختلف موسمی حالات میں، چاہے تعطیلات ہوں یا عام دن، دن رات پوری مگن کے ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سرگرم عمل ہیں، اور وہ اس مقدس خدمت کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر خادم سیدالشهدا جنرل احمد نے کہا کہ ہمارے جوان اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کی حفاظت کو باعث افتخار سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے قائد آیت اللہ العظمی خامنہای مدظلہ العالی کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے اپنی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک میدان میں ڈٹے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ