12 فروری، 2025، 10:06 PM

ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے، حماس رہنما

ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے، حماس رہنما

حماس کے ترجمان نے زور دیا کہ اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ہم کسی امریکی یا اسرائیلی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض فوج نے جنگ بندی معاہدے کی کئی شقوں پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا موقف مکمل طور پر واضح ہے اور ہم کسی امریکی یا اسرائیلی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔ 

حازم قاسم نے زور دیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ قیدیوں کو رہا کیا جا سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے جاری ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل متفقہ انسانی پروٹوکول پر عمل کرے۔

News ID 1930307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha