10 فروری، 2025، 8:29 AM

فلسطینی ریاست کے بارے میں نتن یاہو کی گستاخانہ تجویز قابل مذمت ہے، حماس

فلسطینی ریاست کے بارے میں نتن یاہو کی گستاخانہ تجویز قابل مذمت ہے، حماس

حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی فلسطینی ریاست سے متعلق تجویز کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو نوآبادیاتی سوچ پر مبنی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے فلسطین کے بارے میں صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی تجویز کو "گستاخانہ" اور "ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں کسی بھی متبادل منصوبے کو فلسطینی عوام کے خلاف ایک کھلی سازش سمجھا جائے گا۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم جنگی مجرم نتن یاہو کے ان خیالات کو فلسطینی عوام اور سعودی عرب کے خلاف ایک معاندانہ اقدام سمجھتے ہیں، جو ان کی سامراجی سوچ اور جابرانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عرب ممالک کو اسرائیلی وزیر اعظم کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ مسلمان ممالک کو عملی اقدامات کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1930201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha