24 جنوری، 2025، 8:53 PM

اقوام متحدہ امریکی اشاروں پر ناچنے لگی، یمن کی انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں سرگرمیاں معطل!

اقوام متحدہ امریکی اشاروں پر ناچنے لگی، یمن کی انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں سرگرمیاں معطل!

اقوام متحدہ نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنی رسمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ نے یمن کی انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنی تمام  رسمی سرگرمیاں تا اطلاع ثانوی معطل کردی ہیں۔

 حال ہی میں نئی ​​امریکی حکومت نے صیہونی رژیم کی حمایت کرتے ہوئے یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گردوں کی نام نہاد فہرست میں شامل کیا ہے۔

 انصار اللہ کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے اس اقدام پر طنزیہ لہجے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امریکہ کے دوستوں کی فہرست میں شامل ہونا ہمارے لیے زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امریکی سمندر میں ہمارا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اسی طرح اس بار انصار اللہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی کارروائی بھی ناکام ہوگی۔


واضح رہے کہ اقوام متحدہ اپنی تاسیس لے کر اب تک تمام عالمی معاملات میں امریکہ اور یورپ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتی آرہی ہے۔

News ID 1929820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha