24 جنوری، 2025، 5:29 PM

ایران اور متحدہ عرب امارات کا ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے پر اتفاق

ایران اور متحدہ عرب امارات کا ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے پر اتفاق

ایران کے محکمہ ماحولیات کی سربراہ نے خطے میں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے محکمہ ماحولیات کی سربراہ شینا انصاری نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے  ملاقات کی۔

اس دوران فریقین نے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیاتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شینا انصاری نے ماحولیات خاص طور پر گردو غبار کے طوفانوں سے نمٹنے کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ پروگراموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ 

ملاقات میں شیخ زید النہیان نے ایران کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی آنے والی نسلوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو نہایت ضروری قرار دیا۔

News ID 1929811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha