مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج نے رسمی طور پر مغربی کنارے کے طمون قصبے میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جھڑپ میں ایک کمانڈر ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
قبل ازیں عبرانی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ مغربی کنارے کے علاقے توباس میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ گزشتہ رات کی جھڑپوں میں 5 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات کو مغربی کنارے کے طمون قصبے میں راستے میں نصب بم پھٹنے سے صیہونی فوجی ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ