3 جنوری، 2025، 6:58 PM

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مثبت تعلقات سے خطے کو استحکام ملے گا، عمار الحکیم

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مثبت تعلقات سے خطے کو استحکام ملے گا، عمار الحکیم

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے آیت اللہ سید محمد باقر حکیم کی شہادت کی برسی سے خطاب کے دوران خطے خاص طور پر فلسطین اور شام کے حالات پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے شہید آیت اللہ سید محمد باقر حکیم کی برسی کے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محراب آیت اللہ سید محمد باقر حکیم، عراق کی خودمختاری کے خلاف سرگرم انتہا پسند تکفیری گروہوں اور مطلق العنان قوتوں کا مقابلہ کرنے کو دینی فریضہ سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری اور مثبت تعلقات سے خطے کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔

 عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری شامی عوام کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دوبارہ اٹھنے میں مدد کرے۔

عمار حکیم نے زور دیا کہ ہمیں ہر ممکن طریقے سے فلسطین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ فلسطین کا مسئلہ عراقیوں کے ضمیر کی آواز ہے اور ہم فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے  اور جو کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عراق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے دستبردار ہو جائے گا وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔

News ID 1929303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha