3 جنوری، 2025، 5:35 PM

قم المقدسہ میں کتاب "آیہ‌های سرخ" کی تقریبِ رونمائی

قم المقدسہ میں کتاب "آیہ‌های سرخ" کی تقریبِ رونمائی

اس تقریب میں ایران کے مختلف اہم اداروں کے سربراہان اور شخصیات نے شرکت کی، جبکہ 12 مختلف ممالک کے شعراء نے اپنے انقلابی کلام کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قم المقدسہ میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اور صدا و سیما کے تعاون سے مدرسہ امام خمینیؒ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا مقصد شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید سید ہاشم صفی الدین، اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب اور انقلابی تحریک کو اجاگر کرنا تھا۔

پروگرام سے قم میں نمائندہ حزب اللہ لبنان حجۃ الاسلام والمسلمین معین دقیق اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی نے خطاب کیا۔

اس تقریب میں ایران کے مختلف اہم اداروں کے سربراہان اور شخصیات نے شرکت کی، جبکہ 12 مختلف ممالک کے شعراء نے اپنے انقلابی کلام کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پروگرام میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا سید شمع محمد رضوی کی انقلابی کتاب "آیہ‌های سرخ" کا رسم اجرا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں انقلابی اور مقاومتی موضوعات پر اشعار لکھتا ہوں، اور میری خواہش ہے کہ ان اشعار کو مسجد اقصیٰ میں پڑھا جائے۔

انہوں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز اور قربانی ہمیشہ زندہ رہے گی اور مظلومین کے دلوں میں ولولہ پیدا کرے گی۔

انہوں نے فلسطینی بچوں کی مظلومیت پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے خوابوں اور جدوجہد کو اپنی شاعری میں بیان کیا۔

مولانا سید شمع محمد رضوی نے موجودہ عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک مظلومین کی حمایت میں واضح اور مضبوط موقف اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے اور دشمنوں کے فتنوں کو ناکام بناتا رہا ہے۔

انہوں نے ایران کے عوام کے اہل بیتؑ سے محبت اور اس راستے میں دیئے گئے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ملت کبھی مظلوموں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔

News ID 1929296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha