مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ "واللا" نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے مقبوضہ بیت المقدس کی طرف متعدد راکٹ داغے جانے کے بعد علاقے میں خطرے کا سائرن بج گیا ہے۔
ادھر صیہونی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے شمال سے مقبوضہ علاقوں کی طرف کم از کم 2 میزائل داغے گئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ 449 دن کی جنگ کے باوجود غزہ اب بھی مقبوضہ بیت المقدس کو میزائل سے نشانہ بنا سکتا ہے۔!
صیہونی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت غزہ کی پٹی میں اپنی میزائل صلاحیتوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ