27 دسمبر، 2024، 7:59 PM

ایران اور تاجکستان کا کسٹم معاہدوں کے نفاذ پر اتفاق

ایران اور تاجکستان کا کسٹم معاہدوں کے نفاذ پر اتفاق

تاجکستان میں ایران کے سفیر کی اس ملک کی کسٹم سروسز کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے دوران متعلقہ معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے اس ملک کی کسٹم سروس کے سربراہ جنرل خورشید کریم زادہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور کسٹم کے انتظامی امور میں سہولت کاری کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی توسیع میں کسٹم کے کردار کو اہم قرار دیا۔

اس دوران تاجکستان کی کسٹم سروس کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان کسٹم کے شعبے میں جاری تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے  تاجکستان کی جانب سے مزید تعاون کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔

فریقین نے دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ کسٹم سے متعلق ضروری پروٹوکول کی تیاری پر بھی زور دیا۔

News ID 1929120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 21:21 - 2024/12/27
      0 0
      Very good
    • Syed Munir Hussain Shah PK 21:21 - 2024/12/27
      0 0
      Very good