9 نومبر، 2024، 11:24 AM

کوئٹہ؛ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 25افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

کوئٹہ؛ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 25افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 25افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جس میں 25 افراد جاں بحق اور 50سے زیادہ زخمی ہوئے۔

دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ہوا۔ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال میں آپریشن تھیٹر، طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشن سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔ ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 46 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے، جہاں انہیں ہرممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کے وقت مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا خودکش لگ رہا ہے۔ا نہوں نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔ دھماکے میں ریلوے پولیس کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول جمالی اور ہیڈ کانسٹیبل بھورل خان شامل ہیں۔

News ID 1928005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha