1 نومبر، 2024، 9:05 AM

جرمن سفارت کار کی ایرانی وزارت خارجہ طلبی

جرمن سفارت کار کی ایرانی وزارت خارجہ طلبی

جرمنی میں ایرانی قونصل خانوں کی مبینہ بندش کی خبروں پر ایرانی وزارت خارجہ نے جرمن سفارت کار کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے ایرانی قونصل خانوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت بند کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے جرمن چارج ڈی افئیرز کو دفتر خاجہ طلب کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے جرمن سفارت کار کو ایرانی اعلی حکام کی تشویش سے آگاہ کیا اور جرمن حکومت کے نامعقول فیصلے پر وضاحت طلب کی۔

وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ فرینکفرٹ، ہیمبرگ اور میونخ میں ایرانی قونصل خانے جرمنی میں مقیم ایرانیوں اور جرمن شہریوں کو سفارتی اور ویزا خدمات فراہم کررہے ۃٰن۔ جرمن حکومت کی جانب سے قونصل خانوں کے خلاف فیصلوں سے دونوں ملکوں کے عام شہری متاثر ہوں گے۔

حکام نے مزید کہا کہ قونصل خانوں کے خلاف کاروائی سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط پر اثر پڑے گا۔ جرمن حکومت نے غیر سنجیدہ اقدام کیا ہے جس کے نتائج کی ذمہ داری جرمن حکومت پر عائد ہوگی۔

جرمن سفارت کار نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی حکام کی تشویش سے جرمن حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

News ID 1927831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha