جرمن وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل اورکشیدگی میں کمی کے لیےمذاکرات ہونے چاہئیں۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سےمفیدبات ہوئی اور انہیں پلوامہ واقعےکےبعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا گیا، دہشتگردی کےخاتمےکےلیےنیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں اور سیاسی قیادت کی مشاورت سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ضرورت ہے اور جرمن وزیرخارجہ سے بھی ویزہ سہولتوں میں نرمی پر بھی بات ہوئی۔

News Code 1888785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =