21 اکتوبر، 2024، 12:52 AM

عراقی اسلامی مزاحمت کا اسرائیل پر ڈرون حملہ

عراقی اسلامی مزاحمت کا اسرائیل پر ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بار پھر مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بار پھر صیہونی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے اتوار کو دوسری بار ڈرون کے ذریعے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں اس حملے کے دوران صہیونی دشمن کو ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک صہیونی ذرائع نے اس معاملے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

News ID 1927566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha