17 اکتوبر، 2024، 10:41 AM

یمن، صنعاء اور صعدہ پر امریکی اور برطانوی حملہ

یمن، صنعاء اور صعدہ پر امریکی اور برطانوی حملہ

امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف مقامات پر حملہ کیا ہے جس سے کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے ایک مرتبہ پھر یمنی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے مختلف صوبوں پر حملہ کیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دارالحکومت صنعاء اور شمالی صوبے صعدہ پر حملہ کیا گیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں صوبوں میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔

صنعاء میں حملے کے بعد تین مقامات پر شدید دھماکے ہوئے ہیں جبکہ صعدہ کے بھی مشرقی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

News ID 1927473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha