مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر اپنے نئے حملے سے آگاہ کیا ہے۔
عراقی مزاحمت نے تاکید کی کہ مجاہدین نے مقبوضہ علاقوں کے شہر"حیفا" میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے، نیز نئی جوابی کارروائیاں تیزی سے جاری رہیں گی۔
اس بیان کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت کا یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے امریکہ کی مکمل سیاسی اور فوجی حمایت سے جاری ہیں، جس پر عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں عراق اور شام میں قابض امریکی فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں کے صیہونی اہداف پر حملے کریں گے، اب تک انہوں نے کئی کامیاب آپریشنز اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ