6 ستمبر، 2024، 9:20 PM

حزب اللہ کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر نئے حملے + ویڈیو

حزب اللہ کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر نئے حملے + ویڈیو

صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر آج صبح ہونے والے حملوں میں لبنانی حزب اللہ نے میزائلوں اور ڈرونز سے قابض فوج کے چار ٹھکانوں اور مراکز کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ان حملوں کے حوالے سے حزب اللہ کے بیانات میں کہا گیا ہے کہ ثابت قدم فلسطینی قوم اور غزہ کی پٹی میں دلیری سے لڑنے والی مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے آج صبح ساڑھے نو بجے قابض فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے میان باروچ" کے اڈے پر ڈرون حملہ کیا جب کہ لبنان کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں صہیونی قصبے "المطلہ" میں قابض فوج کے زیر استعمال ہیڈ کوارٹر اور ان کے جاسوسی کے آلات کو بھاری ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے فائر ڈپارٹمنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے اینٹی آرمر میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔

حزب اللہ نے قابض فوج کے رویسہ القرن اڈے اور "زبدین" بیرکوں کو بھی براہ راست حملے کا نشانہ بنایا۔

News ID 1926448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha