6 ستمبر، 2024، 10:03 PM

صیہونی فوج نے نو عمر فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا

صیہونی فوج نے نو عمر فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا

مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں "قریوت" بستی کی رہائشی 13 سالہ فلسطینی لڑکی "بانا امجد بکر لبوم" کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی میڈیا نے اس فلسطینی شہیدہ کے والد کی ہسپتال میں لاش کے ساتھ الوداع کرتے ہوئے تصاویر شائع کیں۔

نابلس میں ایک فلسطینی نوعمر لڑکی کی شہادت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب قابض فوج نے نابلس کی بستی بیتا میں آبادکاری مخالف مظاہرے میں شریک ایک امریکی ترک خاتون شہری کو شہید کر دیا تھا۔

News ID 1926458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha