1 ستمبر، 2024، 3:54 PM

صیہونی آرمی چیف کی بیان بازی پر حماس کا منہ توڑ جواب

صیہونی آرمی چیف کی بیان بازی پر حماس کا منہ توڑ جواب

القسام بریگیڈز نے "اسرائیلی" فوج کے چیف آف سٹاف کی حالیہ بیان بازی کا جواب غزہ میں ہلاک صہیونی فوجیوں کی تصاویر شائع کرکے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ 21 کے حوالے سے بتایا ہے کہ قسام بٹالین نے صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کی حماس مخالف بیان بازی کا بھرپور جواب دیا۔

القسام بریگیڈز نے عبرانی، عربی اور انگریزی زبانوں میں ایک پیغام میں غزہ میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تصاویر شائع کرکے ہرزی ہیلیوی کی بیان بازی پر ردعمل ظاہر کیا۔

قسام نے صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی ہیلیوی کے بیانات "ہم غزہ کے کسی بھی مقام تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔" کا جواب دیتے ہوئے کہا: "ہاں، تم پہنچ سکتے ہو، لیکن غزہ میں جہاں بھی تم قدم رکھو گے، تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے گا!"

News ID 1926301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha