مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ کا کہنا ہے کہ ملکی خلائی ادارے کے پاس 14 سیٹلائٹس لانچ ہونے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے رئیسی حکومت کے دوران ایران کی خلائی ایجنسی کی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے، کہا کہ 12 سیٹلائٹس پہلے ہی زمین کے مدار پر کامیابی سے لانچ کئے جا چکے ہیں جب کہ مزید 8 سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجا گیا جو کہ لانچنگ ریکارڈ میں پچھلی تین حکومتوں کی کامیابیوں کے برابر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی خلائی ایجنسی کے پاس لانچ کے لیے مزید 14 سیٹلائٹس موجود ہیں، جب کہ مزید 30 سیٹلائٹس زیر تعمیر ہیں، جن میں سے 20 نجی شعبے کے ذریعے بنائے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ