14 اگست، 2024، 9:28 PM

نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، امریکی حکام کا اعتراف

نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، امریکی حکام کا اعتراف

امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اور بعض دیگر ممالک کے حکام نے بتایا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ نئی ​​شرائط رکھی ہیں جو جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کو پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔

ان حکام نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو کی نئی شرائط میں غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی مسلسل تعیناتی اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی پر نئی پابندیاں عائد کرنا شامل ہے۔

جب کہ اس سے پہلے کئی اسرائیلی حکام نے بھی اعتراف کیا تھا کہ جب بھی وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے قریب آئے ہیں تو نیتن یاہو نے مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکا کر اسے ناکام بنا دیا ہے۔

News ID 1925969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha