3 اگست، 2024، 12:54 PM

کشیدگی بڑھانے کی صورت میں امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھیں، جوبائیڈن کا نتن یاہو کو دوٹوک جواب

کشیدگی بڑھانے کی صورت میں امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھیں، جوبائیڈن کا نتن یاہو کو دوٹوک جواب

امریکی صدر نے صہیونی وزیراعظم کو انتباہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی بڑھانے سے منع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے صہیونی وزیراعظم سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھائے تو امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھے۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نتن یاہو کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے منع کیا ہے۔ امریکہ نے نتن یاہو سے فوری طور پر غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نتن یاہو کو اطمینان دلایا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے جوابی حملے کی صورت میں اسرائیل کی حفاظت کے لئے مدد کی جائے گی البتہ تل ابیب اس سے زیادہ توقع نہ رکھے۔

اکسیوس نے کہا ہے کہ جوبائیڈن نے گفتگو کے دوران واضح طور پر کہا کہ نتن یاہو کے حالیہ اقدامات سے وہ راضی نہیں۔

امریکی حکام نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے صہیونی وزیراعظم پر واضح کردیا ہے کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھانے کی صورت میں امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھے۔

News ID 1925768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha