مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے دو صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
المیادین کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ مجاہدین نے کفرشوبا میں صہیونی فوجی مراکز رمثا اور سماقہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں لبنانی مقاومت کے حملے جاری رہیں گے۔
بیان کے مطابق میزائل حملے میں دونوں مراکز کے دفاعی آلات کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے ڈرون حملے میں صہیونی ڈرون سکواڈرن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ