29 جون، 2024، 4:31 PM

بلغراد میں صہیونی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کا حملہ

بلغراد میں صہیونی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کا حملہ

سربیا کے دارالحکومت میں صہیونی سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نامعلوم افراد نے بلغراد میں اسرائیلی سفارتخانے پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے سفارت خانے کے باہر تعیینات ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق سفارت خانے میں چھٹی تھی اور ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آئے تھے

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ حملے میں پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔ سربیا کے وزیرداخلہ ایویکا داچیچ نے کہا ہے کہ حملے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News ID 1925081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha