22 جون، 2024، 5:17 PM

حزب اللہ کا صیہونی قصبے"المنارہ" کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر زبردست حملہ، ہر طرف تباہی مچ گئی

حزب اللہ کا صیہونی قصبے"المنارہ" کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر زبردست حملہ، ہر طرف تباہی مچ گئی

لبنان کی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے المنارہ قصبے میں صیہونی فوج کے زیر استعمال عمارت کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے "المنارہ" میں صیہونی فوج کے اہم مرکز پر حملے سے آگاہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینیوں کی بہادر مزاحمت کی حمایت اور خاص طور پر لبنان کے جنوب میں دیہاتوں اور شہریوں کے گھروں کے خلاف صیہونی رجیم۔کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے مجاہدین نے ہفتے کے روز المنارہ کی صہیونی بستی میں دشمن کی فوجوں کے زیر استعمال عمارت کو بھاری ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کی جانب سے یہ بیان ایسے میں وقت جاری کیا گیا کہ جب قابض رجیم کے آرمی ریڈیو نے قصبے المنارہ پر جنوب سے دو اینٹی آرمر میزائل داغے جانے کی تصدیق کی۔

News ID 1924889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha