مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، آج ایرانی حجاج میدان عرفات میں ہیں جہاں ہم زمین و آسمان کے گہرے رابطے اور معنوی قرب کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
آج صحرائے عرفات میں صوبہ سمنان کے حاجیوں کے اجتماع میں عجب معنویت کا احساس چھایا ہے اور فضائے عرفات میں عاشقان خدا کے آہیں عرش کو چھو رہی ہیں۔ گویا سب اپنے وجود کی گہرائیوں سے پکار رہے ہیں کہ خدا یا جس نے تجھے پایا اس نے کیا کھویا اور جس نے تجھے کھویا اس نے کچھ نہیں پایا۔
عرفات عشاق کی کوئے یار ہے، عرفات بندگی کو مفہوم بخشنے کا نام ہے۔
آپ کا تبصرہ