مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے غزہ جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے قیدیوں کی واپسی کے لئے مزید فوجی حملے روکنے اور حکومت کی تبدیلی کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایہود باراک نے تسلیم کیا کہ حماس کے خلاف جنگ ناکام ہو چکی ہے اور اسے روکنا چاہیے اور اسرائیلی قیدیوں کو سیاسی تصفیے کے ذریعے رہا کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کابینہ کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لئے 10 لاکھ افراد کو احتجاج کرنا چاہیے اور 50 ہزار لوگ کنیسٹ کے سامنے دھرنا دیں۔
آپ کا تبصرہ