25 مئی، 2024، 9:33 PM

تل ابیب اور حماس کے درمیان ثالثی مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے، صیہونی ذرائع کا دعوی

تل ابیب اور حماس کے درمیان ثالثی مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے، صیہونی ذرائع کا دعوی

صیہونی حکومت سے وابستہ میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ آنے والے ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ میڈیا ذرائع نے آئندہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کی بحالی اور اس حکومت اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا ہے۔

ان ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ پیرس میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنز، اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن ال ثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اختتام پر کیا گیا۔

صیہونی حکومت سے متعلق ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مذاکرات ان نئی پیشکردہ تجاویز کی بنیاد پر ہوں گے۔

 نیوز سائیٹ Axios نے ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے اور موساد کے سربراہان اور قطری وزیر اعظم نے پیرس میں ہونے والی ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے میکنزم کا جائزہ لیتے ہوئے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس نیوز ویب سائٹ نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اگرچہ اس ملاقات کے دوران مذاکرات جاری رکھنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا تاہم مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1924311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha