8 مئی، 2024، 4:21 PM

معاشرے میں خواتین کے متوازن اجتماعی کردار کے حامی ہیں، صدر رئیسی

معاشرے میں خواتین کے متوازن اجتماعی کردار کے حامی ہیں، صدر رئیسی

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ خواتین کے بارے میں نہ تو مغربی نظرئے کو قبول کرتے ہیں کہ جو خواتین کو استحصالی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نہ ہی اس نظرئے کی حمایت کرتے ہیں جو خواتین کو معاشرے سے مکمل طور پر جدا کرتا ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج "روز دختر" کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچیاں حقیقت میں استاد، یونیورسٹیوں کی پروفیسر، معاشرے اور مستقبل کے لئے مفکر اور ملک کی معمار اور قوم کا بہت بڑا اثاثہ ہیں جنہیں ہم ہم بے پناہ قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی خدا کا تحفہ ہے۔ بچیاں خاندان، شہر اور ملک کے لیے الہی تحفہ ہیں۔ ہم خواتین اور بچیوں کے بارے مغرب کے استحصالی نظریے کو قبول نہیں کرتے، اور ہم اس نظریے کو بھی قبول نہیں کرتے جو خواتین کو معاشرے میں کردار سازی سے الگ کرتا ہے، اور ہم خواتین کو گوشہ تنہائی دھکیلنے کے خیال کو قبول نہیں کرتے۔

صدر رئیسی نے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی خواتین کے بارے میں اسلام کے گہرے نقطہ نظر کی تفسیر کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: یہ نظریہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہماری بچیاں قابل قدر مائیں اور بیویاں ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اپنا بھرپور تعمیری کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کا دن ایک علامتی دن ہے، لہذا ہر دن خواتین اور بچیوں کی قدر کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ خواتین ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں میں بھی خواتین نے کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خواتین ثقافتی، فنی، سائنسی، اور تحقیقی میدانوں میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں، مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ملک حضرت معصومہ (س) کے نام کی برکت اور قرآن و دین کی تعلیمات کے سائے میں مختلف شعبوں میں ترقی کرے گا۔ ملک کی ترقی آپ نوجوانوں، خواتین اور بچیوں کے ہاتھ میں ہے۔

News ID 1923835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha