7 مئی، 2024، 9:01 PM

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عبداللہیان اور البوسعیدی نے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہوئے مشرق وسطی مخصوصا غزہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطی کے تازہ ترین حالات مخصوصا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ کیا۔

عبداللہیان اور سید بدر بن حمد البوسعیدی نے ایران اور عمان کے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی اور علاقائی اور عالمی مسائل پر متفقہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے رفح پر حملے اور غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ عالمی دباو کے باوجود نتن یاہو اور ان کی انتہاپسند کابینہ رفح پر حملے کا عزم دہرا رہی ہے۔ طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک ہر موڑ پر اسرائیل کا ساتھ دینے والے امریکہ نے بھی رفح پر حملے کی مخالفت کی ہے۔

News ID 1923816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha