5 مئی، 2024، 10:51 AM

ایرانی وزیرخارجہ کی او آئی سی سربراہ سے ملاقات؛

جنگی جرائم پر صہیونی حکام کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مقدمہ ضروری ہے

جنگی جرائم پر صہیونی حکام کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مقدمہ ضروری ہے

او آئی سی اجلاس کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگی جنایات پر صہیونی حکام پر بین الاقوامی سطح پر مقدمہ دائر کرنا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے افریقی ملک گیمبیا کے دارالحکومت میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سربراہ حسین ابراہیم طہ سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت عالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبداللہیان نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے بین الاقوامی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے اقدامات خوش آئند ہیں۔ ہمیں اس حوالے سے جنوبی افریقہ کا ساتھ دیتے ہوئے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنا چاہئے۔

ملاقات کے دوران او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی صہیونی حکومت کے خلاف مقدمات میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کے ساتھ ہر ممکن تعاون پر آمادگی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کی وجہ سے مشکلات کا شکار فلسطینیوں کی نجات کے لئے اسلامی ممالک کو متحد ہوکر اقدامات کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ او آئی سی کا اجلاس افریقی ملک گیمبیا کے دارالحکومت بانجول میں ہورہا ہے جس میں اسلامی ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ شریک ہیں۔

News ID 1923754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha