3 مئی، 2024، 6:42 PM

غزہ جنگ میں 10 ہزار فلسطینی خواتین شہید جب کہ 19 ہزار زخمی ہوئیں، اقوام متحدہ کی تہلکہ خیز رپورٹ

غزہ جنگ میں 10 ہزار فلسطینی خواتین شہید جب کہ 19 ہزار زخمی ہوئیں، اقوام متحدہ کی تہلکہ خیز رپورٹ

اقوام متحدہ سے وابستہ ایک بین الاقوامی ادارے نے غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والی خواتین کے بارے میں نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کی 210 روزہ جارحیت کے دوران 10 ہزار فلسطینی خواتین شہید جب کہ 19 ہزار زخمی ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس پٹی میں 492 طبی عملے کی شہادت کی خبر دی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر (جنگ کے آغاز) سے اب تک 492 طبی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

News ID 1923729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha