مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سڑکوں اور شہری ترقی کے وزیر مہرداد بذرپاش نے متحدہ عرب امارات میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی برائے اقتصادی تعاون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی کو 30 ارب سالانہ تک لے جایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تہران اور ابوظہبی کے درمیان اس وقت سالانہ 27 ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جو کہ بہت بڑی مقدار ہے اور چین کے بعد عرب امارات ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ جوائنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعد تجارتی حجم میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بذرپاش نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مشترکہ کمیشن کا اجلاس تقریبا دس سال کے وقفے کے بعد ہورہا ہے۔ اجلاس میں دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا جس میں بندرگاہ، شمال جنوب کوریڈور اور پروازیں بڑھانے کے معاملات شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ