مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن اس اہم آبی گزرگاہ یا دنیا کے کسی بھی دوسرے مقام پر فوجی طاقت کے استعمال کے امکان کو خارج نہیں کرتا۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹ ہیگسٹ نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز یا کسی بھی دوسرے مقام پر فوجی طاقت استعمال کرنے کے آپشن کو ختم نہیں کر رہا۔
انہوں نے مزید دعوی کیا کہ ایران دباؤ برداشت نہیں کرسکتا اور اس کی معیشت زوال کے دور سے گزر رہی ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے آبنائے ہرمز پر ایران کے اثر و رسوخ کا ذکر کیے بغیر دعوی کیا کہ تہران جانتا ہے کہ امریکہ اس آبی گزرگاہ کا کنٹرول رکھتا ہے اور امریکی محاصرے کو توڑا نہیں جا سکتا، تاہم انہوں نے کہا کہ تیل کی ترسیل اسی راستے سے جاری ہے۔
پیٹ ہیگسٹ اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی اقدامات اور فوجی صلاحیتوں کا ذکر کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ