13 اپریل، 2024، 8:37 PM

صیہونی رجیم کے خلاف نئے اور بھرپور حملے ہوں گے، شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کا اعلان

صیہونی رجیم کے خلاف نئے اور بھرپور حملے ہوں گے، شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی گروہ شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ نے صہیونی فوجی مراکز، آباد کاروں اور صہیونی بستیوں پر نئے حملوں کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کی طرز پر  فلسطینی سرزمین اور مقدسات کے دفاع میں نئی عسکری کاروائیاں کی جائیں گی  اور صیہونی فوجی مراکز پر حملے تیز کر دئے جائیں گے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ہم اپنی پوری قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سڑکوں پر آجائے، اپنے ہم وطنوں کی مدد کرے اور صیہونی آباد کاروں کے حملوں کا بھرپور جواب دے۔
شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے بیان میم مزید کہا گیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے فلسطینی قوم پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے جواب میں قابض فوج کے مرکز حوارہ اور جبل جرزم کے خلاف دو شوٹنگ آپریشن کئے ہیں۔ 

News ID 1923279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha