مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی اپیل پر صہیونی حکومت کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کی ہے۔
کونسل میں پاکستان کے نمائندے کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ کی گئی جس پر 28 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کی۔
اجلاس کے دوران پاکستانی نمائندے نے کہا کہ صہیونی حکومت کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کے ساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے اور صہیونی جارحیت سے متاثرہ لوگوں تک امدادی اشیاء کی فوری رسائی کو ممکن بنایا جائے۔
آپ کا تبصرہ