24 مارچ، 2024، 5:51 PM

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے اڈے پر مارٹر حملہ

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے اڈے پر مارٹر حملہ

حزب اللہ نے غزہ کے عوام کی حمایت میں قابض صیہونی فوج کے مقبوضہ شمالی فلسطین کے اڈے "جل العلام" کو مارٹر حملے کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض صیہونی فوج کے ایک ٹھکانے پر مارٹر حملے کی اطلاع دی ہے۔

اس حملے کے بارے میں حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور اس کی بہادر مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے قابض صیہونی فوج کی "جل العالم" بیس کو براہ راست مارٹر حملے کا نشانہ بنایا۔

دوسری طرف صیہونی ذرائع ابلاغ نے "مغربی الجلیل" میں دھماکے اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے "نہاریہ" میں دو فوجی کشتیوں سے دھواں اٹھنے کی خبر دی ہے۔
نیز مغربی الجیل کی صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کی نچلی پروازوں کی بھی اطلاع دی ہے۔

News ID 1922808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha