3 مارچ، 2024، 10:16 AM

ایران عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، صدر رئیسی

ایران عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، صدر رئیسی

عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا ہے ایران زبانی اور عملی طور پر عراق کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے الجزائر میں عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کے ساتھ ملاقات کی۔

دونوں صدور نے باہمی تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اور تعاون میں اضافے پر تاکید کی۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ ایران عراق کی سیکورٹی اور سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے ۔

دونوں ممالک کو دہشت گردی اور علیحدگی پسندگی کے خلاف مل کر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق نے صہیونی حکومت کے کارندوں کے خلاف باہمی تعاون سے آپریشن کیا ہے۔ کردستان کے علاقے میں اسرائیلی ٹھکانوں اور جاسوسی اڈوں کو مل کر تباہ کرنے کی ضرورت ہے۔ شہید قاسم سلیمانی نے دونوں ملکوں کو درپیش دشمن کے خطرات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر عراقی صدر نے کہا کہ عراق اور ایران ہمسایہ سے بڑھ کر ایک دوسرے سے تعلقات رکھتے ہیں۔ دونوں کے درمیان دینی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ ایران نے اہم مواقع پر عراقی عوام کی مدد کی ہے جس کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

News ID 1922358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha