مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں مقاومتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے حملے نہایت ہی مذمت کے قابل ہیں۔
عراق اور شام میں مقاومتی تنظیموں پر امریکی حملے کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے کی مقاومتی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ نے کہا تھا کہ شام اور عراق کی سرحدوں پر مقاومتی تنظیموں پر حملے کئے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق امریکہ سے اڑنے والے طیاروں نے ان مقامات پر میزائل فائر کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ