مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ادارے نے غزہ میں صہیونی حکومت کی حکمت عملی اور کارکردگی کے حوالے سے اسرائیلی عوام کے درمیان سروے کیا۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ادارے کانتار نے سروے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی عوام کی اکثریت نتن یاہو حکومت کی حکمت عملی اور کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔
کانتار نے سروے کے دوران 600 افراد سے غزہ میں صہیونی حکومت کی کارکردگی اور حکمت عملی کے حوالے سے سوال کیا۔
سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے 64 فیصد نے غزہ کی جنگ میں نتن یاہو کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ 50 فیصد لوگوں نے نتن یاہو حکومت کی تمام شعبوں میں پالیسیوں پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔
سروے کے دوران 63 فیصد افراد نے وزیرجنگ یوا گیلانٹ کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ کانتار کے مطابق صرف 25 فیصد افراد نے نتن یاہو کو حکومت کے لئے موزون قرار دیا۔
کانتار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت انتخابات ہونے کی صورت میں نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کا 20 سے زیادہ سیٹیں ملنے کی توقع نہیں ہے۔ گذشتہ انتخابات میں نتن یاہو کی جماعت نے 33 نشستیں حاصل کی تھیں۔
آپ کا تبصرہ