6 جنوری، 2024، 5:56 PM

مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان واقعہ پر اظہار افسوس

مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان واقعہ پر اظہار افسوس

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔

انہوں نے کرمان میں دہشتگردوں کے حملے میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انہوں نے کہا کہ کرمان میں دہشتگردی سے معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں دو روز قبل جنرل شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر 2 دہشتگرد حملوں میں 90 افراد شہید اور دو سو کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1921095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha