27 دسمبر، 2023، 11:02 AM

صہیونی علاقوں پر مجاہدین کا حملہ، عسقلان میں خطرے کے سائرن بجائے گئے

صہیونی علاقوں پر مجاہدین کا حملہ، عسقلان میں خطرے کے سائرن بجائے گئے

غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے عسقلان سمیت کئی صہیونی علاقوں پر میزائل اور راکٹ حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے اسرائیل کے کئی شہروں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پر جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے عسقلان سمیت کئی شہروں پر میزائل اور راکٹ برسائے ہیں۔ عسقلان پر میزائل حملوں کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کے لئے سائرن بجائے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجاہدین کے حملوں کے بعد فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو فعال کیا گیا ہے۔
فلسطینی تنظیم سرایا القدس نے سدیروت اور نیرعام پر میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
 

News ID 1920867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha