7 دسمبر، 2023، 11:34 AM

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی میں خطرناک حد تک اضافہ

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی میں خطرناک حد تک اضافہ

امریکہ نے صہیونی حکومت کو وسیع پیمانے پر جنگی ہتھیار فراہم کرنا شروع کیا ہے جس سے جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکام صہیونی حکومت کو وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار فراہم کرتے ہوئے غزہ کے خلاف جنگ کو وسعت دے رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق صہیونی وزارت جنگ کے بیان کے مطابق بدھ کے روز امریکہ سے ہتھیاروں سے بھرے 200 جہاز اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ارسال کردہ ہتھیاروں کا مجموعی وزن 200 میٹرک ٹن ہے جس میں بکتربند گاڑیاں، جنگی کشتیوں کے سامان اور گولہ بارود شامل ہیں۔

News ID 1920410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha